ارنا کے مطابق غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے جمعرات کو شہید اور زخمی ہونے والوں کے نئے اعداد وشمار جاری کئے۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ میں مزید 43 شہدا کا اندراج کیا گیا۔
اس رپورٹ کے مطابق ان میں سے 42 شہدا کے جنازے غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں تباہ ہوجانے والی عمارتوں کے ملبے کے نیچے سے نکالے گئے اور ایک فلسطینی جو زخمی تھا، زخموں کی شدت کے نتیجے میں شہید ہوگیا۔
فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں نو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں کی نئ تعداد کو شامل کرنے کے بعد سات اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں غاصب صیہونی فوجیوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 47 ہزآر 460 اور زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 11 ہزار 580 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ