ارنا کے مطابق وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش اور کونسل کے چند اراکین نیز حماس کے بعض دیگر رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات سے پہلے قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
اس ملاقات میں ایران اور قطر کے باہمی روابط اور تعاون نیز مسئلہ فلسطین، غزہ کی صورتحال اور شام کے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی آج جمعرات کو قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچے ہیں۔
آپ کا تبصرہ