ایران میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے، عالمی بینک کی رپورٹ

عالمی بینک نے اعلان کیا کہ رواں سال مارچ اور اپریل دوران ایران کی غذائی افراط زر(مہنگائی کی شرح) 23.1 فیصد رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی کم ہے۔

عالمی بینک نے اعلان کیا کہ رواں سال مارچ اور اپریل دوران ایران کی غذائی افراط زر(مہنگائی کی شرح)  23.1 فیصد رہا جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں ایک تہائی کم ہے۔

عالمی بینک نے دنیا میں غذائی افراط زر کے حوالے سے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ 2024 کے چوتھے مہینے میں ایران میں غذائی افراط زر کی شرح اس سال اپریل کے مقابلے میں 23.1 فیصد تھی۔

رواں ماہ ایران میں اشیائے خوردونوش کی افراط زر میں گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 1.4 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی بینک نے مارچ 2024 میں ایران  میں اشیائے خوردو نوش کی مہنگائی کی شرح 24.5 فیصد بتائی تھی۔

ایران میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جاتا ہے اور اس عرصے کے دوران ایک تہائی کی کمی واقع ہوئی ہے۔

مئی 2023 کے دوران ایران میں مہنگائی کی  شرح 77.5 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

دنیا کے ممالک میں ارجنٹائن میں مہنگائی کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اس ملک میں اپریل 2024 میں خوراک کی مہنگائی کی شرح 293 فیصد کے برابر رہی جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .