حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کی 2 ٹولیوں کو تہس نہس کردیا

بیروت(ارنا) لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بار پھر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کے شمال میں صیہونی حکومت کے 2 فوجی اجتماع کے مراکز کو نشانہ بنایا۔

حزب اللہ کے میڈیا سیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "شلومی" نامی بستی میں قابض افواج کی ٹولیوں کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گيا ہے کہ  اسرائيلی فوج پر یہ حملہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت  بہادر اور غیرت مند جوانوں کی حمایت میں کیا گیا۔

صیہونی حکومت کی وزارت جنگ نے ایک بیان میں حزب کے حملوں کے نتیجے میں شمالی اسرائیل میں ہونے والے نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔   

بیان میں کہا گيا ہے کہ حزب اللہ کے حملوں کے آغاز سے اب تک 86 صہیونی بستیوں میں 930 مقامات اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پچھلے چند ماہ کے دوران حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) شمالی علاقوں میں فوجی اہداف کو تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ارد گرد رہنے والے صیہونیوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگيا ہے۔

اب تک دسیوں ہزار صیہونی ان حملوں کے خوف سے لبنانی سرحدوں کے قریب قائم ناجائز صیہونی بستیوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .