غزہ پٹی میں کوئی بھی محفوظ جگہ باقی نہیں رہی: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر کا اعلان

تہران/ ارنا- اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمیشنر والکر ترک نے بتایا ہے کہ رفح پر بمباری کی جو تصاویر منظر عام پر آئی ہیں ان سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیل نے صرف حملوں کے انداز کو بدلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کی رات رفح پر ہونے والے حملے سے ثابت ہوگیا کہ غزہ پٹی میں کوئی بھی جگہ محفوظ کہلائی نہیں جا سکتی۔ والکر ترک نے کہا کہ رفح کے پناہ گزین کیمپ میں فلسطینیوں کے قتل عام نے ہم سب کو وحشت زدہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ صیہونی فوج نے اتوار کی رات رفح پر شدید بمباری کرکے کم از کم 41 فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں دیگر کو زخمی کردیا تھا۔ شہیدوں اور زخمیوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

حماس او جہاد اسلامی نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی فوجداری عدالت کے فیصلے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ جمعے کے روز عالمی فوجداری عدالت نے اکثریت ووٹوں کے ساتھ رفح میں صیہونیوں کے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا جسے صیہونی حکومت اور امریکہ سرے سے نظرانداز کر رہے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .