ارنا کے مطابق اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے جمعرات کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہم دنیا کے ان سبھی وفود اور نمائندوں کا اور اسی طرح بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کا دل کی گہرائيوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ملک کے صدر اور وزیر خارجہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی اور ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیاہے۔
امیرسعید ایروانی نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ شہید آیت اللہ رئیسی اور شہید امیر عبداللّہیان ایرانی عوام میں بہت مقبول تھے اورعوام کی نگاہ میں بہت محترم اور عزیز تھے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کے لئے ان کی انتھک مساعی قوم کے لئے ان کی فداکاری کی عکاس تھی۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے انسانی عظمت و کرامت کی سربلندی میں اہم کردار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان دونوں رہنماؤں نے امن و سلامتی کی تقویت نیز عالمی اور علاقائی دوستانہ روابط کے فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے وہ رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔
یاد رہے کہ 50 سے زائد ملکوں کے مندوبین اور اسی کے ساتھ مختلف عالمی اور علاقائی تنظیموں کے نمائندوں نے اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندہ دفتر میں جاکر ہیلی کاپٹر سانحے میں ایران کے صدر، وزیر خارجہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت اور تعزیتی رجسٹر پر اپنے تاثرات لکھ کر شہدا کوخراج عقیدت پیش کیا۔
آپ کا تبصرہ