کازان سے ارنا کے نمائندے کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے یہ بات جعمہ کو جمہوریہ تارتارستان میں کے دارالحکومت کازان میں پندرہویں روس اور اسلامی دنیا کے اقتصادی تعلقات کانفرنس، کے موقع پر ایران روس اقتصادی تعلقات کے بارے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
علی باقری کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ دیگر علاقائی اور بین الاقوامی بازيگروں کی برکس میں شمولیت کا راستہ ہموار کیا جائے تاکہ عالمی تعلقات میں موثر طریقے سے آگے بڑھا جاسکے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ نے برکس گروپ کو انصاف پر مبنی دنیا کی تعمیر اور آزاد ممالک کے مفادات کے تحفظ کے لیے اجتماعی عالمی خواہش کا بنیادی محرک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ اس نقطہ نظر سے جمہوریہ تاتارستان میں برکس گروپ کے سربراہان کا آئندہ اجلاس انتہائی اہم اور فیصلہ کن اجلاس ہوگا۔
علی باقری نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایران اور روس کی کوشش ہے کہ اس اجلاس کو برکس کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کے حوالے سے ایک اہم موڑ ثابت ہو۔
آپ کا تبصرہ