وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ارنا کے فارن پالیسی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران میں قید دو فرانسیسی شہریوں کے بارے میں فرانس کی وزارت خارجہ کے حالیہ بیان کے بارے میں کہا کہ ہم اس طرح کی غیر پیشہ ورانہ مداخلت جو نامناسب اور جھوٹے حوالوں کا سہارا لیتے ہیں، کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
کنعانی نے کہا کہ فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں جن لوگوں کا ذکر ہے انہیں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اور فرانسیسی حکومت ان کے جرائم سے بخوبی واقف ہے، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ فرانسیسی وزارت خارجہ کے بیان میں غلط الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے جو مسائل کو حل کرنے میں مددگار نہیں ہے.
انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ آزاد ہے اور اس کے عدالتی فیصلوں کا احترام اور پابندی لازم ہے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی حکومت انسانی حقوق کے مسائل میں دوغلا رویہ رکھتی ہے جو کہ غزہ کی نسل کشی کے معاملے میں اس کی بے عملی کی واضح مثال ہے اور دوسری طرف وہ بدنام زمانہ ایران مخالف دہشت گردوں کے لیے محفوظ ہے، اسے اسلامی جمہوریہ ایران کے عدالتی فیصلوں میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔
کنعانی نے کہا کہ ہم فرانسیسی وزارت خارجہ کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایسے بیانات کا سہارا لینے اور سفارتی آداب سے ہٹ کر الفاظ استعمال کرنے سے گریز کرے، جس سے دونوں ملکوں کے تعلقات اور ایرانیوں کی رائے عامہ پر منفی اثرات مرتب ہوں۔
آپ کا تبصرہ