اقوام متحدہ کے سینئر اہلکار کا بیان: ہم شمالی غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط کا مشاہدہ کر رہے ہیں

تہران (ارنا) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر سنڈی مکین نے کہا ہے کہ شمالی غزہ بڑے پیمانے پر قحط کا شکار ہے۔ انہوں نے جنوبی غزہ میں قحط کے پھیلاؤ کے حوالے سے بھی خبردار کیا جو کہ بہت سے فلسطینی مہاجرین کا گھر ہے۔

اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) کے ڈائریکٹر سنڈی مکین نے این بی سی نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں شمالی غزہ میں بڑے پیمانے پر قحط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی ہم اس طرح کے تنازعات دیکھتے ہیں اور جنگ ہوتی ہیں تو قحط پڑ جاتا ہے۔

اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے خبردار کیا کہ قحط جنوبی غزہ کی طرف بڑھ رہا ہے، جہاں زیادہ تر فلسطینیوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے خوف سے پناہ لی ہوئی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .