شام کے صدر بشار الاسد نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تحریک مزاحمت کے حوالے سے شام کا موقف واضح اور مضبوط ہے، فلسطینیوں کے لیے اپنے ملک کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا۔
اس کے باوجود کہ شام جن حالات سے گزرا ہے انہوں نے مسئلہ فلسطین اور مزاحمت کے بارے میں اپنے ملک کے موقف کے استحکام پر زور دیا۔
بشار الاسد نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر شام کا موقف 1948 (جعلی اسرائیلی حکومت کے قیام) سے واضح ہے اور دمشق تمام حالات میں مظلوم فلسطینیوں کا حامی ہے۔
شام کے صدر نے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینیوں یا تحریک مزاحمت کی حمایت میں کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کریں گے۔
آپ کا تبصرہ