المسیرہ ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز انصار اللہ کے رہنما عبد الملک بدر الدین الحوثی کی کال پر صنعا کے السبعین اسکوائر پر لاکھوں لوگوں نے اجتماع کیا۔
صنعا کے سنٹرل اسکوائر کے علاوہ بھی یمن کے 15 صوبوں کے 180 سے زیادہ چوراہوں پر یمنیوں نے ملین مارچ کیا اور غزہ کی حمایت میں اپنے ملک کی مسلح افواج کی کارروائی کی پر زور حمایت کا اعلان کیا۔
ان ریلیوں میں یمنیوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا رکھا تھا اور علاقے کو امریکی و سامراجی تسلط سے آزاد کرانے کے عزم کا اعادہ کر رہے تھے۔
ریلیوں کے شرکاء نے اسی طرح انصار اللہ کے رہنما کی جانب سے امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت پر مشتمل مثلث جارحیت کے خلاف آپریشن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کے اعلان کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔
انصاراللہ کے رہنما نے جمعرات کو اپنی تقریر میں کہا امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے خلاف آپریشن کے چوتھے مرحلے کے آغاز کی بات کہی تھی ۔
ریلی کے بعد یمن کی مسلح افواج نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ جارحیت کے مثلث کے خلاف اس نے اپنے آپریشن کا چوتھا مرحلہ شروع کر دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ