پاکستان نیشنل ٹیلی ویژن سے ارنا کے مطابق، شہباز شریف نے منگل کو اسلام آباد میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، "چیدگی-کوھک" پوائنٹ پر ایران کے ساتھ نئی سرحدی کراسنگ کے قیام پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنے برادر ملک، ایران کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے سرحدی کراسنگ پوائنٹ تجارتی ترقی میں بہت زیادہ معاون ثابت ہونگے۔
پاکستانی وزیر اعظم نے زور دے کر کہا ہم سمجھتے ہیں کہ اس کراسنگ کو کھولنے سے ہم نہ صرف ایران کے ساتھ قانونی تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں بلکہ اسمگلنگ کے رجحان کو بھی روک سکتے ہیں۔
IRNA کے مطابق، پاکستانی حکومت نے کل بروز پیر، ایران کے ساتھ چیدگی (صوبہ بلوچستان) اور کوھک (سیستان و بلوچستان) کے مقام پر چوتھی بارڈر کراسنگ کھولنے کا حتمی حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس کا مقصد مشترکہ تجارت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور اسمگلنگ کی روک تھام ہے۔
میرجاوہ، ریمدان اور پشین تین اہم سرحدی گزرگاہیں ہیں (تفتان، گبد اور مند کراسنگ) جن کے ذریعے پاک ایران کے درمیان تجارت ہو رہی ہے۔
پاک ایران پہلے سرحدی بازار کا افتتاح 18مئی 2023 کو ایران کے مرحوم صدر شہید سید ابراہیم رئیسی اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ