ایران علاقائی تبدیلیوں اور تعاون کو نیک نیتی کی نظر سے دیکھتا ہے، کویت کا دعوی بے بنیاد، ترجمان وزارت خارجہ

تہران-ارنا- ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے آرش گیس فیلڈ کے بارے میں کویت کے بار بار دوہرائے جانے والے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے اس طرح کے دعوؤں کو بار بار دوہرایا جانا افسوس ناک ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے زور دیا کہ تاریخی، قانونی اور ماضی کے مذاکرات کی بنیاد پر اس مشترکہ گیس فیلڈ میں اسلامی جمہوریہ ایران کا حق ہے اور ہم ماضی کی ہی طرح کویت کو دوستانہ اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر تعاون کے لئے مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔

ترجمان وزارت خارجہ نے مزید کہا: بار بار دوہرائے جانے والے بیان اور ایک طرفہ دعوؤں سے قانونی لحاظ سے کویت کا کوئی قانونی حق نہيں بن جائے گا اور اسی لئے ہم کویت کے حکام کو مشورہ دیتے ہيں کہ وہ آرش مشترکہ گیس فیلڈ جیسے قانونی و تکنیکی مسئلہ میں لا حاصل سیاسی و تشہیراتی حربوں کا استعمال نہ کریں۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ نیک نیتی میں یقین کے ساتھ علاقائی تعاون کو دیکھا ہے اور ہم تیسرے فریقوں سے اپیل کرتے ہيں کہ وہ نیک نیتی اور باہمی تعاون میں فروغ کی سمت میں قدم بڑھائيں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .