29 اپریل، 2024، 9:42 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85461282
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ میں طلبہ کی سرکوبی جاری، وسیع پیمانے پر گرفتاریاں

نیویارک-ارنا- غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک امریکہ میں زور پکڑ رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ہی پولیس اور یونیورسٹیوں کے سربراہوں کی جانب سے طلبہ پر سختی اور تشدد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

امریکہ میں پولیس نے ورجینیا یونیورسٹی میں دسیوں طلبہ کو حراست میں لے لیا ہے۔

اے بی سی نیوز چینل نے پیر کے روز بتایا ہےکہ پولیس نے اتوار کی رات ورجینیا یونیورسٹی میں ان طلبہ پر دھاوا بول دیا جو وہاں ٹینٹ لگا کر دھرنا دے رہے تھے۔

خبروں کے مطابق یونیورسٹی کے عہدیداروں نے پہلے طلبہ کو وہاں سے ہٹنے کے لئے واننگ دی اور پھر جو نہيں ہٹا اس کے خلاف پولیس نے کارروائی۔

واضح رہے امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی وسیع حمایت کی امریکی طلبہ شدید مخالفت کر رہے ہيں۔

امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک شروع ہوئی اور دھیرے دھیرے پورے امریکہ میں پھیل گئی اور اب فرانس جیسے دوسرے ملکوں میں بھی اس کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔

پورے امریکہ میں ہو رہے مظاہروں اور دنیا بھر میں مخالفت کے باوجود امریکی کی بائيڈن حکومت نے ابھی کچھ پہلے ہی اسرائیل کو اسلحہ جاتی مدد کے ایک اور بل کو منظوری دی ہے۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .