28 اپریل، 2024، 9:20 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85460092
T T
0 Persons

لیبلز

بائیڈن کی مقبولیت کا گراف کمترین سطح پر پہنچ گیا۔    

تہران – ارنا -  موجودہ امریکی صدر کی مقبولیت سترسال کی کمترین سطح پر پہنچ گئ ہے۔  

 ارنا کے مطابق امریکا کے اندر انجام پانے  والے ایک سروے کے مطابق گزشتہ ستر سال میں جتنے بھی امریکی صدر برسراقتدار آئے ہیں، ان میں جو بائیڈن کی  مقبولیت سب سے کم ہے۔

 یہ سروے گیلپ نے کرایا ہے جس کے نتیجے کا اعلان  اتوار کیا گیا ہے۔

 اس سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ ستر سال میں برسراقتدار آنے امریکی صدور میں کمترین مقبولیت جو بائیڈن کے حصے میں آئی ہے۔

 گیلپ کے اس نئے سروے کے مطابق موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کی مقبولیت ستر کے عشرے کے صدور ریچرڈ نکسن اور جمی کارٹر سے بھی کم ہے۔

گیلپ کے سروے کے مطابق 2024 کے ابتدائی تین مہینے میں 81 سالہ امریکی صدر بائیڈن کی مقبولیت گر کر 38 اعشاریہ 7 فیصد تک پہنچ گئی۔

  اس رپورٹ کے مطابق صدارتی الیکشن میں تقریبا 6 ماہ بچے ہیں اور بائيڈن کی پوزیشن  انتہائی کمزور ہوگئی ہے۔

غزہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ کے بارے میں 81 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن کا  موقف اور مہاجرت نیز سرحدوں کے تعلق سے  ان کی پالیسیاں امریکی عوام میں ان سے نا راضگی بڑھنے کی اہم ترین وجوہات ہیں۔

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .