25 اپریل، 2024، 9:55 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85457024
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی سفارت خانے پر صیہونی حملے کی برکس میں مذمت

ماسکو-ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ نے بتایا ہے کہ ماسکو میں برکس اجلاس کے دوران دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملے کے لئے صیہونی حکومت کی مذمت کی گئ۔

علی باقری نے جمعرات کو ماسکو میں برکس اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا: اس اجلاس میں، اجلاس کے سربراہ نے صیہونیوں کی حرکت کی مذمت کی اور اسے صیہونی حکومت کی جارحیتوں کا سلسلہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا: ہم نے بھی اس اجلاس میں زور دیا کہ دمشق میں صیہونی حکومت کے جرم کی سزا، اسلامی جمہوریہ ایران کا قانونی حق تھا۔

ایران کے نائـب وزير خارجہ نے زور دیا: اسلامی جمہوریہ ایران اپنی سر زمین، اپنے مفادات اور اپنے شہریوں کے خلاف ہر قسم کی جارحیت کا سنجیدگی کے ساتھ فورا اور بے حد سخت جواب دے گا۔

انہوں نے مزيد کہا: ہم نے دمشق میں اپنے سفارت خانے پر صیہونی حکومت کے حملے کا جواب دے کر یہ ثابت کر دیا کہ علاقے میں پائیداری کے قیام کا راستہ، جارح کو سزا دینا ہے۔ جب تک جارح کو اس کے کئے کی سزا نہیں ملے گی اور اس کی جارحیت پر خاموشی اختیار کی جاتی رہے گی تب تک ہمیں علاقے میں پائيداری کی امید نہيں رکھنی چاہیے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .