24 اپریل، 2024، 9:22 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85455076
T T
0 Persons

لیبلز

قطر سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہيں، حماس

24 اپریل، 2024، 9:22 AM
News ID: 85455076
قطر سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہيں، حماس

تہران-ارنا- فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے  لبنان میں میڈیا سیل کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ قطر میں موجود حماس کے سربراہ کہيں اور جانے اور قطر چھوڑنے کا ارادہ نہيں رکھتے۔

ولید الکیلانی نے العربیہ ٹی وی چینل سے ایک گفتگو میں کہا: قطر کے بجائے کہيں اور قیام کی جگہ کی تلاش میں نہیں ہیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لئے مذاکرات کے بارے میں بھی کہا: حماس نے اس سلسلے میں ثالثی کرنے والے فریق کے سامنے 4 تجویزيں رکھی ہيں لیکن اسرائیلی حکومت در اصل جنگ بندی اور مذاکرات کی خواہاں نہيں ہے۔

واضح رہے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ حماس نے کم سے کم علاقے کے 2 ممالک سے اپنے رہنماؤں کی اقامت کے لئے گفتگو کی ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .