وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ایران کے خلاف پابندیوں کے یورپی یونین کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے: بڑے افسوس کی بات ہے کہ یورپی یونین ایران کے خلاف مزيد پابندیوں کے بارے میں بڑی جلدی فیصلہ کرتی ہے وہ بھی صرف اس لئے کہ ایران نے اسرائيلی حکومت کی جانب سے گستاخانہ جارحیت کے خلاف دفاع کے اپنے قانونی حق کو استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا: یورپی یونین کو جرائم پیشہ اسرائیل کو خوش کرنے کے لئے واشنگٹن کے احکامات پر عمل نہيں کرنا چاہیے۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ جب اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کی نسل کشی، جنگی جرائم، میزائل حملے اور لوگوں کو بھکمری کا شکار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہے اور اس پر یورپی یونین کا رد عمل کھوکھلے الفاظ کے علاوہ کچھ نہيں ہے۔
امیر عبد اللہیان نے واضح الفاظ میں کہا: یورپی یونین کو چاہیے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اسرائیلی حکومت پر پابندیاں عائد کرے۔
آپ کا تبصرہ