ایران میں پاکستان کے سفیر: صدر ایران کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں اہم سنگ میل ہے/ تجارتی حجم میں اضافہ اولین ترجیح

تہران (ارنا) ایران میں پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ صدر ایران کا دورہ، ایران اور پاکستان کے درمیان مضبوط بندھن اور مختلف مسائل اور انکے حل کے لیے مکمل ہم آہنگی کا نمونہ ہے۔

 ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کا دورہ ایران اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات اور مضبوط بندھن کی علامت ہے۔

صدر رئیسی کے دورہ اسلام آباد کے پہلے روز ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کی متعدد دستاویزات اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔

مذکورہ بالا دستاویزات میں صحت، سرحدی تجارت میں توسیع، سیکورٹی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کا دورہ پچھلے 8 سال میں کسی ایرانی صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے، اس لیے ہم اس دورے کی کامیابیوں اور اس کے اہم نتائج کے لیے بہت پر امید ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .