21 اپریل، 2024، 10:15 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85452410
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات نہیں ہورے ہیں

تہران – ارنا – ایک باخبر ذریعے نے ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ دائر کے اندر پیغامات  کا تبادلہ انجام پاتا ہے۔

ایک باخبر ذریعے نے ارنا کے رپورٹر سے بات چیت میں ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بارے میں کئے جانے والے دعووں کو مسترد کیا ہے۔

 انھوں نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کوئی براہ راست گفتگو نہیں ہورہی ہے، صرف طے شدہ دائرہ کار کے اندر دونوں کے درمیان  پیغامات کا بالواسطہ تبادلہ انجام پاتا ہے۔  

انھوں نے کہا کہ نائب وزیر خارجہ علی باقری کنی سینیئر ایٹمی مذاکرات کار کی حیثیت سے جامع  ایٹمی معاہدے کے رکن ملکوں کے ساتھ پابندیوں کے خاتمے کے لئے مذاکرات کررہے ہیں۔

حال ہی میں بعض میڈیا ذرائع نے ایران اور امریکا کے درمیان براہ راست مذاکرات کے بے بنیاد دعوے کئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .