ایرانی سفیر: صیہونی حکومت کی شرانگیزیاں جاری رہیں تو پہلے سے زیادہ سخت جواب دیں گے

لندن (ارنا) روم میں ایرانی سفیر نے شام میں ایرانی سفارت خانے کے خلاف صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کے دفاعی حملے کا حوالہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت کی شرانگیزیاں جاری رہیں تو ہم اسے دندان شکن جواب دینگے۔

رے 1 ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد رضا صبوری نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائی اقوام متحدہ کے چارٹر 51 یعنی جائز دفاع  پر مبنی تھی، یہ آپریشن شام میں ایران کے سفارت خانے پر صیہونی حملے کا جواب تھا اور ہماری نظر میں اس مسئلہ کو ختم سمجھا جاتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ البتہ اگر صیہونی حکومت ایران کی آزادی، سلامتی اور ارضی سالمیت کے دفاع کے اپنے موروثی حق کے خلاف اپنی شرانگیزیاں  جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے تو ہم اسے پہلے ردعمل سے بڑھ کر منہ توڑ جواب دیں گے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .