وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے جمعہ کے روز الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے ملاقات کی اور باہمی تعلقات اور تازہ عالمی و علاقائی حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے غزہ میں نسل کشی روکنے کی کوششوں اور اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرارداد پیش کرنے کے لئے الجزائر کا شکریہ ادا کیا اور اس قرارداد کو ویٹو کرنے کے امریکی قدم کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اس ملاقات میں الجزائر کے وزير خارجہ احمد عطاف نے بھی اس ملاقات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے، تمام سیاسی، معاشی و ثقافتی شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات میں فروغ کو اپنے ملک کے لئے اہم قرار دیا۔
انہوں نے غزہ کے خلاف جنگ کو روکنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کاوشوں کی قدر دانی کرتے ہوئے کہا: فلسطین کا معاملہ الجزائر کے لئے بہت زیادہ ترجیح رکھتا ہے اور ہم غزہ کے خلاف جنگ کے خاتمے کے لئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔
فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لئے رابطہ بڑھانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
آپ کا تبصرہ