حکومت پاکستان نے امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ میں تسلیم کیا جائے اور اس ملک کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا جائے۔
پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کیے جانے پر انتہائی مایوس ہے اور اس اقدام کو افسوسناک سمجھتا ہے۔
آپ کا تبصرہ