ایران اسرائیل کی اگلی غلطی کا بہت سخت جواب دے گا، باقری

تہران (ارنا) ایران کے نائب وزیر خارجہ علی باقری نے کہا ہے کہ اگر صیہونیوں نے ایران کی سرزمین پر دوبارہ نظر ڈالی تو ان کو پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب ملے گا۔

ارنا کے فارن پالیسی گروپ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری نے پیر کی رات ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ صیہونیوں نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کرکے اسٹریٹجک غلطی کی اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی اور دفاعی صلاحیت کے مظاہرے کا جواز فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر صیہونی حکومت کے پاس تھوڑی سی بھی عقل ہے، تو انہیں اس غلطی کو نہیں دہرانا چاہیے، کیونکہ اگلی غلطی کا جواب فوری اور بہت سخت ہوگا۔ ان کے پاس اب 12 دن نہیں ہوں گے، اور ان کو ملنے والا جواب دنوں اور گھنٹوں میں نہیں بلکہ سیکنڈوں میں ہوگا۔

باقری نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے صیہونیوں کو سبق سکھایا ہے اور ہمارے پاس ان کے اگلے فساد کا جواب دینے کا منصوبہ بھی موجود ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ صیہونیوں کو جان لینا چاہیے کہ جب ایرانی سفارتخانے پر حملے کے جواب میں ردعمل اتنا سخت ہے تو ایران کی سرزمین پر غلط نظر ڈالنے کی صورت میں وہ سخت ترین جواب کے لیے تیار رہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .