گزشتہ 24 گھنٹوں میں 122 فلسطینی شہید / شہدائے غزہ کی تعداد 33 ہزار 482 ہوگئی!

تہران (ارنا) عیدالفطر کے باوجود غزہ کی پٹی پر صیہونی حملے جاری ہیں جنکے نتیجے میں شہدائے غزہ کی تعداد 33 ہزار 482 ہوچکی ہے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں 122 افراد شہید اور 56 زخمی ہوگئے۔

 نئے شہداء سمیت غزہ کی پٹی پر 7 اکتوبر 2023 سے جاری صیہونی  جارحیت میں  اب تک شہداء کی تعداد 33 ہزار 482 ہو گئی ہے۔

ان حملوں میں76 ہزار 49 افراد زخمی  ہوئے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .