حیفہ کے میئر: ہمیں آنے والے مشکل مہینوں کے لیے تیار رہنا چاہیے / ایک مشکل چیلنج درپیش ہوگا

تہران (ارنا) حیفہ کے میئر نے مقبوضہ علاقوں میں صیہونی آباد کاروں کو حزب اللہ کے ساتھ باقائدہ جنگ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

حزب اللہ کے ساتھ بڑے پیمانے پر جنگ کے حوالے سے صیہونیوں کے خوف کی کوئی انتہا نہیں ہے اور صیہونی حکومت کے حکام ہر ملاقات میں مستقبل کی مشکل صورتحال سے خبردار کرتے ہیں۔

صیہونی آبادکاروں سے خطاب کے دوران حیفہ کے میئر یونہ یاھف نے کہا کہ ہم سب کو آنے والے مہینوں کے لیے تیار رہنا چاہیے جو ایک مشکل چیلنج ہوگا۔

انہوں نے خاص طور پر ہنگامی بیرکس اور پناہ گاہوں میں ٹیلی فون لائنوں کے کنکشن کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .