8 اپریل، 2024، 12:42 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85438790
T T
0 Persons

لیبلز

 جنرل عبدالرحیم موسوی: جنگ غزہ رکتے ہی نتن یاہو کی حکومت ختم ہوجائے گی

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ  نتین یاہو کی حکومت کی جان جنگ غزہ میں ہے جس کے رکتے ہی وہ ختم ہوجائے گی  

ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے کمانڈر انچیف جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پیر 8 اپریل کو ایران کی کیڈٹ یونیورسٹی میں، شہید جنرل صیاد شیرازی کے افکارکے موضوع پر منعقدہ  ایک سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ نتین یاہو کی حکومت کی بقا غزہ کی جنگ جاری رہنے میں ہے۔

 انھوں نے کہا کہ غزہ کی جنگ رکتے ہی یقین کی حد تک اس بات کا امکان ہے کہ موجودہ صیہونی حکومت گرجائے گی یہی وجہ ہے کہ غزہ کے ایک حصے سے صیہونی فوجیوں  کی پسپائی کے بعد بھی غزہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔

 انھوں نے کہا کہ غزہ پر چھے مہینے سے  جاری حملے میں امریکا نے صیہونی حکومت  کی مدد میں کوئی  کسر نہیں چھوڑی لیکن اس  کے باوجود وہ اپنے ہدف میں کامیاب نہ ہوسکی، نہ حماس کو ختم کرسکی اور نہ ہی جنگی قیدیوں کو آزاد کراسکی۔  

 جنرل موسودی نے اس سیمینا سے خطاب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سابق سربراہ شہید جنرل صیاد  شیرازی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ دفاع مقدس، دفاع حرم اور شہید جنرل صیاد شیرازی کی شخصیت میں آئندہ نسل کے لئے کامیابی کے  بے شمار درس موجود ہیں جن سے نصاب کی کتابوں اور ٹریننگ کے کورسز میں بہت زیادہ استفادہ کیا جاسکتاہے۔

 قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سابق سربراہ جنرل علی صیاد شیرازی 9 اپریل 1999 کو دہشت گرد تنظیم ایم کے او کے عناصر کے  دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوگئے تھے۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .