ارنا کے مطابق، حسین امیر عبداللہیان نے اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھیجے گئے پیغامات میں عیدالفطر کو ساری دنیا کے مسلمانوں کے لیے جشن بندگی قرار دیا ہے۔
اس پیغام میں انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ اس عید کی برکت سے اور اسلامی ممالک کے درمیان کوششوں اور قریبی تعاون کے سائے میں ہم امت مسلمہ کے لیے سلامتی، خوشحالی اور پوری دنیا میں امن کے قیام کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف جاری ظلم و ناانصافی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
آپ کا تبصرہ