جیش الظلم کے دہشت گردوں کا IRGC ہیڈ کوارٹر سمیت 3 فوجی بیس پر حملہ ناکام / 15 دہشت گرد ہلاک

زاہدان (ارنا) جیش الظلم دہشت گرد گروہ نے بدھ کی رات راسک اور چابہار میں IRGC کے ہیڈکوارٹر سمیت 3 فوجی بیس پر حملہ اور قبضہ کرنے کی کوشش کی جس کو فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ناکام بنا دیا۔

ایران کے صوبے سیستان اور بلوچستان کے ہوم سیکریٹری کے مطابق بدھ کی رات تقریباً 10:00 بجے، راسک اور چابہار میں دہشت گرد گروہ جیش الظلم  کے دہشت گرد متعدد فوجی ہیڈکوارٹرز پر حملہ آور ہوئے۔

فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی  فوری کاروائی میں IRGC ہیڈ کوارٹر، دریابانی اور پولیس اسٹیشن 11 پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں میں سے ابتک 15 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہیں جن میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔

اس آپریشن میں 5 سیکورٹی محافظ بھی شہید ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق راسک اور چابہار میں صورتحال نارمل ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .