ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اتوار کی شب اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اور پاکستان کے کئی شہروں اور علاقوں میں شب شہادت پر مجالس عزا کا انعقاد اور جلوسھائے عزہ برآمد کیے جن میں علم اور شبیہ تابوت اور ذوالجناح شامل تھے۔
پاکستان کے سرکاری اور غیر سرکاری ٹیلی ویژن چینلوں سے یوم شہادت علی علیہ السلام کے موقع پر خصوصی پروگرام نشر کیے جارہے ہیں جن میں علمائے کرام اور اسکالر حضرات آپ کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈال رہے ہیں۔
امام علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر بالخصوص کوئٹہ، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کراچی میں جلوسہائے عزا کی سیکورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے کئے ہیں اور پولیس فورس کے اضافی نفری تعنیات کردی گئی ہے۔
درایں اثنا پاکستان کے دارالحکومت اور دیگر شہروں میں مقیم ایرانیوں نے بھی کی دوسری شب قدر اور امیرالمومنین علیہ السلام کی شہادت کی رات لاکھوں ہم وطنوں کی طرح مجالس عزا اور شب قدر کے اجتماعی اعمال میں شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ