جمعہ کی رات موصولہ خبروں کے مطابق کروکوس کے سٹی ہال میں دہشت گردانہ حملہ تین حملہ آوروں نے کیا جو فوجی وردی پہنے تھے۔
ایک عینی شاہد نے اسپوتنک نیوز ایجنسی سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور گولے پھینکے جس سے ہال میں آگ لگ گئي اور بہت سے لوگ فائرنگ کی وجہ سے زمین پر لیٹ گئے اور اسی طرح سے ہال سے نکلنے کی کوشش کی جس میں کچھ لوگ کامیاب ہوئے تاہم تقریبا 100 لوگ ہال کے اندر ہی پھنس گئے۔
ماسکو میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ فی الحال 50 امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر بھیج دیا گيا ہے اور اب تک فائر بریگیڈ کے عملے نے 100 کے قریب لوگوں کو ہال سے باہر نکال لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ