ماسکو سے ارنا کی نامہ نگار کے مطابق، روس کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ الا پامفیلوا نے پیر 18 مارچ 2024 کو روس کے 3 روزہ صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں کہا کہ 87,100,000 سے زیادہ روسیوں نے پولنگ میں شرکت کی۔ اس دفعہ ٹرن آوٹ ٪77.44 رہا جو جدید روس کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
الا پامفیلوا نے بتایا کہ صدارتی انتخابات بہت اچھے اور شفاف طریقے سے ہوئے، عوام کی شرکت بہت زیادہ اور بے مثال تھی، اور پیوٹن نے فیصلہ کن اور بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی۔
انکا کہنا تھا کہ روس کے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی بیرون ملک سے کوششیں ناکام ہوئیں اور نتائج پر کوئی اثر نہیں ہوا۔
آپ کا تبصرہ