24 گھنٹے میں 92 فلسطینی شہید / غزہ کے شہداء کی تعداد 31,645 ہوگئی

تہران (ارنا) غزہ کی وزارت صحت کے نئے اعداد و شمار کے مطابق صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 31,645 ہو گئی ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر صیہونی حملے کے 163ویں دن بتایا ہے کہ صیہونی حکومت نے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں میں 9 نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے جس کے نتیجے میں 92 افراد شہید اور 130 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے شہداء سمیت غزہ کی پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک شہداء کی تعداد 31,645 اور زخمی ہونے والوں کی تازہ ترین تعداد 73,676 ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کچھ شہداء کی لاشیں ملبے کے نیچے اور کچھ سڑکوں کے کنارے چھوڑ دی گئی ہیں، جنہیں امدادی ادارے صہیونیوں کی مسلسل جارحیت کی وجہ سے منتقل کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .