سید ابراہیم رئیسی نے الجزائر میں گیس برآمد کرنے والے ملکوں کے اجلاس کے موقع پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات میں باہمی تعلقات کو اچھی سطح کا قرار دیتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں پر عمل در آمد کی ضرورت پر زور دیا ۔
صدر نے صیہونیوں کے جرائم کے سلسلے میں کچھ اسلامی ملکوں کی بے عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا: ریاض میں اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بعد سے اب تک غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے انسداد کے لئے کوئي عملی قدم اٹھایا نہيں گيا ہے اور صیہونی حکومت کے ساتھ کچھ علاقائي ملکوں کے معاشی تعلقات بھی بدستوری جاری ہيں۔
صدر ایران نے فلسطین کے سلسلے میں علاقائي حکومتوں کی بے عملی کو حد سے زیادہ احتیاط پر گہرے افسوس کے اظہار کے ساتھ کہا: ایسے حالات میں کہ جب آج فلسطین کے مسلمان اسلامی حکومتوں کی جانب سے موثر عملی اقدام کا انتظار کر رہے ہيں، یہ دیکھنا ہوگا کہ کچھ عرب و اسلامی ملک فلسطینی عوام کے قتل عام کی طرف سے اپنی لاپروائي کا اپنی قوموں کو کیا جواب دیں گی ؟
صدر مملکت نے صیہونی حکومت کے ساتھ معاشی تعلقات کو اس حکومت کی مالی امداد سے تعبیر کیا اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ان حکومتوں کے اس اقدام کا داغ ہمیشہ ان کی پیشانی پر باقی رہے گا، کہا: یہ سب کچھ عالم اسلام میں ایسے حالات میں ہو رہا ہے کہ جب امریکہ اور صیہونی حکومت غزہ میں نسل کشی کے ساتھ ہی ساتھ قتل و غارت گری جاری رکھنے کے لئے وقت برباد کر رہی ہے۔
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہترین سطح پر ہیں اور یہ قطر کے لئے باعث فخر ہے ۔
انہوں نے علاقے کے تازہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: امداد لینے کے لئے جمع ہونے والے بے گناہ فلسطینیوں کا غزہ میں قتل عام دنیا کے لوگوں کے ذہنوں سے کبھی نہیں مٹے گا۔
آپ کا تبصرہ