فلسطینی ذرائع نے بتایا ہے کہ اس وحشیانہ حملے میں اب تک 11 لوگوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئي ہے جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس حملے میں ایک فلسطینی امدادی کارکن عبد الفتاح مرعی بھی شہید ہو گیا ہے
نيچے دیئے گئے ويڈیو کلپ میں حملے کے فورا بعد کے حالات دیکھے جا سکتے ہيں:
صیہونی وزير اعظم نتن یاہو نے حالیہ دنوں میں کہا ہے کہ وہ رفح پر وسیع حملہ کرنے والے ہيں۔
صیہونی حکومت کو اس قسم کے وحشیانہ حملوں کے لئے جوبائيڈن کی حکومت سے گرین سگنل ملا ہوا ہے تاہم مزاحمتی محاذ کے جیالوں میدان میں ڈٹے ہيں اور پوری دنیا میں فلسطینی مظلوموں کی حمایت بڑھ رہی ہے۔
غزہ پٹی کے رفح شہر میں 14 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ لئے ہیں جس کی وجہ سے اس شہر میں کھانے پینے کی چیزيں اور ضروری اشیاء کی بے حد قلت ہو گئي ہے لیکن اس کے باوجود صیہونی حکومت اس علاقے میں امداد کی ترسیل روکے ہوئے ہے۔
آپ کا تبصرہ