ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

تہران (ارنا) صدر مملکت نے اس انتخابات کو قومی جشن اور قومی اتحاد و اتفاق کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج تمام سیاسی جماعتیں اور دھڑے اپنے اپنے امیدواروں کے ساتھ ایرانی قوم کے لیے ایک شاندار دن بنانے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

 سید ابراہیم رئیسی نے آج صبح وزارت داخلہ میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ ایران میں انتخابات اسلامی انقلاب کی دین ہیں، عوام کا ووٹ فیصلہ کن ہے، ملک کی تقدیر کا فیصلہ عوام کے ہاتھوں میں ہے اور امام خمینی (رح)  نے پہلے دن کہا تھا کہ عوام کے ووٹ ہی پیمانہ ہیں۔

صدر نے مزید کہا کہ یہ انتخابات ایک قومی جشن اور قومی ہم آہنگی اور اتحاد کی علامت ہیں اور تمام سیاسی گروہ اپنے امیدواروں کے ساتھ آج ایرانی قوم کے لیے ایک شاندار دن رقم کرنے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ امیدواروں اور ووٹروں کی ذمہ داریوں کے تناظر میں ایران اور دوسرے ممالک کے انتخابات میں فرق پایا جاتا ہے لہذا کوئی ہارے یا کوئي جیتے ایران قوم ہی اصل فاتح ہے کیونکہ یہ ایرانی عوام ہیں جو ووٹ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں لہذا وہی فاتح ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .