روسی خبر رساں ایجنسی Sputnik نے مشرقی شام میں Konico گیس فیلڈ میں امریکا کے غیر قانونی اڈے کو راکٹ حملے سے نشانہ بنانے کی اطلاع دی ہے۔
اس حملے میں ممکنہ نقصانات کی کوئی رپورٹ نہیں ہے اور نہ ہی کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
گذشتہ چند مہینوں کے دوران، عراق کی اسلامی مزاحمت نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں اور ٹھکانوں پر وسیع حملے کیے ہیں۔
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز اور تل ابیب کے بمبار طیاروں کی جانب سے اس علاقے کے رہائشی، تعلیمی اور طبی علاقوں پر نہ رکنے والی بمباری کے ساتھ ہی، علاقے کے ہر اسلامی مزاحمتی گروہ نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں اپنا فرض ادا کیا ہے۔
اسی حوالے سے عراقی مزاحمتی گروہوں نے عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو سو سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا ہے اور امریکیوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ غزہ کے عوام کے قتل عام میں صیہونی حکومت کی حمایت کی قیمت بہت زیادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ