حزب اللہ نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ اسلامی استقامتی گروہ کے مجاہدوں نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھتے ہوئے اتوار کی شام 2 بجے صیہونیوں کی ایک ٹکڑی کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
کچھ دیر بعد حزب اللہ نے ایک اور بیان جاری کرکے اعلان کیا کہ شام 2 بج کر 45 منٹ پر اون مناخیم میں واقع صیہونی فوجیوں کے ایک اجتماع کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ حزب اللہ نے شومیرا صیہونی کالونی میں بھی غاصب اسرائيلی فوجیوں پر راکٹوں کی برسات کردی۔ ان تمام حملوں میں متعدد صیہونی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
السماقہ اور یاروون مقبوضہ علاقوں پر بھی حزب اللہ کی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں صیہونی فوجیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
آپ کا تبصرہ