18 فروری، 2024، 12:02 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85390387
T T
0 Persons

لیبلز

"اسرائیل UNRWA کو تباہ کرنا چاہتا ہے"

18 فروری، 2024، 12:02 PM
News ID: 85390387
"اسرائیل UNRWA کو تباہ کرنا چاہتا ہے"

تہران - ارنا - فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے قائم اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ایمپلائمنٹ آرگنائزیشن (UNRWA) کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے حق ساتھ ساتھ اس تنظیم کو "تباہ" کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

سوئس اخبار Tages-Anzeiger کے ساتھ ایک انٹرویو میں،Philippe Lazzarini  نے کہا کہ انروا  کو تباہ کرنا  اسرائيل کا  "طویل مدتی سیاسی ہدف" ہے۔

انہوں نے کہا کہ "فی الحال، ہمیں اسرائیل کی طرف سے ایک وسیع مہم جوئی کا سامنا ہے، جس کا مقصد UNRWA کو تباہ کرنا ہے۔"

2020 سے انروا کے کمشنر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے لازارینی نے کہا کہ اسرائیل کو بظاہر یقین ہے کہ "اگر امدادی تنظیم کو ختم کر دیا گیا تو فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکتا ہے۔"

انہوں  نے کہا کہ اسرائیل نے ان کے استعفے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔  

0 Persons

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .