افغانستان کے امور کے لیے صدر ایران کے خصوصی نمائندے حسن کاظمی قمی نے سائبر اسپیس پر اپنے ذاتی صفحہ پر لکھا: افغانستان کی نگراں حکومت نے دوحہ اجلاس میں اپنی شرکت کے لیے دوشرائط کا اعلان کیا ہے۔ اور یہ ایک اچھا موقع ہے جب اجلاس کے مقاصد کے تحت منصفانہ راہ حل تک پہنچنے میں سنجیدگی کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے دوحہ اجلاس رواں ماہ کے آخر میں قطر کے دارالحکومت میں منعقد ہوگا جس میں مختلف ممالک کے نمائندے افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے رابطہ کار کی تجاویز پر تبادلہ خیال کریں گے۔ جن میں افغانستان کی عالمی برداری میں واپسی جیسے معاملات شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ