مغربی کنارے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 7 ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے!

تہران (ارنا) فلسطینی قیدیوں کے کلب نے مغربی کنارے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک قیدیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کیے ہیں۔

الجزیرہ نے فلسطینی قیدیوں کے کلب حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں جنکے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے سے اب تک مغربی کنارے میں 7 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

آج مغربی کنارے کے ایک گاوں "صبر" پر چھاپے کے دوران جنونی صیہونی فوجیوں نے ایک مکان کو گھیرے میں لے کر اسے آگ لگا دی اور 4 بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں چھاپہ مار کر ایک فلسطینی نوجوان کو بھی گرفتار کر لیا۔

ہسپتال ذرائع نے قلقیلیہ میں غاصب صیہونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 20 سالہ بے گناہ فلسطینی نوجوان محمد شریف حسن سلمی کی شہادت کی بھی اطلاع دی۔

ذرائع کے مطابق وحشی صیہونی فوجیوں نے اس نوجوان کے سینے اور سر میں گولیاں ماریں اور ایمبولینس کو اس زخمی فلسطینی نوجوان تک پہنچنے سے روک دیا جس کی وجہ سے وہ شہید ہوگیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .