موصولہ رپورٹوں میں بتایا گيا ہے کہ صیہونی حکومت نے آج صبح غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع "رفح" شہر کے مشرق میں 4 فضائی حملے کیے ہیں۔ صیہونی فوج نے جنوب مشرقی رفح پر گولہ باری بھی کی ہے۔
غزہ کی پٹی کے وسط میں النصیرات کیمپ پر صیہونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے اور امدادی کارکن زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشیں ملبے سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
صیہونیوں نے غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع "البرج" کیمپ کو بھی اپنے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد 28 ہزار 340 اور زخمیوں کی تعداد 67 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ