8 فروری، 2024، 2:29 PM
Journalist ID: 5485
News ID: 85381082
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستانی سکیورٹی فورسز پر حملے، 5 افراد جاں بحق

اسلام آباد (ارنا) پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انتخابی عمل کی حفاظت کے لیے مامور سیکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کے حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پاکستان ایکسپریس کے مطابق، خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کو لے جانے والی گاڑیوں کے راستے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے شہر خاران میں سیکیورٹی فورسز پر حملے میں ایک فوجی جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

قومی اسمبلی کے سابق نمائندے اور شمالی وزیرستان کے علاقے سے انتخابی امیدوار محسن داور نے اس علاقے میں دہشت گردانہ حملوں کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان تحریک طالبان گروپ کے دہشت گردوں نے پولنگ سٹیشن پر قبضہ کیا ہوا ہے اور انکے خوف کی وجہ سے عوام پولنگ سٹیشن پر جانے سے قاصر ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے عام انتخابات کے موقع پر پاکستان میں حالیہ دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد پاکستان میں جمہوری عمل کو چیلنج کرنا اور انتخابات کے دوران امن میں خلل ڈالنا ہے۔

پاکستانی عوام آج اپنی سیاسی قسمت کا تعین کرنے، اس ملک کی نئی حکومت کو اگلے 5 سال کے لیے منتخب کرنے اور دہشت گردی، معاشی بحران، مہنگائی اور توانائی کے مسئلے کے خاتمے کی امید کے ساتھ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف حصوں میں آج مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ووٹنگ کا آغاز عوام، ملکی اور غیر ملکی مبصرین کی بڑی تعداد کی موجودگی میں ہوا اور ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .