6 فروری، 2024، 6:35 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85379186
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ نے شام کے اناج اور تیل کی چوری کی رفتار تیز کی

تہران-ارنا- شام میں غاصب امریکی فوجیوں نے گزشتہ ایام میں اس ملک کے قومی سرمائے کی چوری بڑھا دی ہے۔

شامی خبررساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی فوجیوں نے اپنے زير قبضہ علاقوں سے 160 آئل ٹینکر اور ٹرکوں پر تیل اور اناج غیر قانونی الولید و المحمودیہ گزرگاہوں سے عراق پہنچا دیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیر کی شام، چوری کے تیل کے 84 آئل ٹینکروں پر مشتمل ایک کارواں شمالی عراق کی سمت گیا ہے۔

مقامی ذرائع نے سانا نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ غاصب امریکی فوجیوں نے اسی طرح گيہوں اور جو سے لدے ہوئے 74 ٹرک شمالی عراق پہنچایا ہے۔

شام میں امریکہ کی مددگار دہشت گرد تنظيم داعش کی شکست کے بعد امریکی فوجیوں نے براہ راست اس تنظیم کا کام کرنا شروع کر دیا اور اسی وقت سے شام کے تیل کی چوری اور اس ملک کے عوام کا قتل عام شروع کر دیا ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .