انروا کے مطابق یہ ٹرک غزہ کے شمالی علاقوں کے لئے اشیائے خورد و نوش لے جانے والی تھی۔
انروا کے سربراہ تھامس وائٹ نے اس ٹرک کی ایک تصویر شایع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ آج صبح اسرائيلی بحری جہاز سے مارے گئے ایک میزائل کے ذریعے ہوا۔
انروا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل ناممکن ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض پٹھو یورپی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے اس ادارے کے 12 کارکنوں پر عائد ایک الزام کو بنیاد بنا کر انروا کو دی جانے والی امداد منقطع کردی ہے جس سے فلسطینی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ