4 فروری، 2024، 5:16 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85376519
T T
0 Persons

لیبلز

سوڈان کے وزیر خارجہ ایران آ رہے ہيں

4 فروری، 2024، 5:16 PM
News ID: 85376519
سوڈان کے وزیر خارجہ ایران آ رہے ہيں

تہران-ارنا- سوڈان کے وزیر خارجہ ایران کے حکام سے گفتگو کے لئے تہران کا دورہ کرنے والے ہيں۔

سوڈان کے وزیر خارجہ علی الصادق حسین  اپنے ایرانی ہم منصب  حسین امیر عبد اللہیان نے دعوت پر پیر کے روز تہران کا دورہ کر رہے ہيں۔

اس دورے میں وہ ایران کے کئي عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔

ایران اور سوڈان نے گزشتہ 9 اکتوبر 2023 میں ایک مشترکہ بیان جاری کرکے تہران و خرطوم کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے: فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ مختلف شعبوں میں تعاون کو جو دونوں ملکوں کے مفادات کا تحفظ کر سکتا ہے اور علاقے میں امن و پائیداری کی صورت حال کو بہتر بنا سکتا ہے، فروغ دیں گے۔

اسی طرح بیان کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ مستقبل قریب میں دونوں ملکوں کے سفارت خانوں کے افتتاح کے لئے اقدامات کئے جائيں گے اور اسی طرح وفود کی آمد و رفت اور تعاون میں فروغ کا جائزہ لیا جائے گا۔

سوڈان نے سن 2015 میں ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے سعودی عرب کے فیصلے کے بعد ایران سے سفارتی تعلقات ختم کر لئے تھے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .