IRNA کے دفاعی نامہ نگار کے مطابق بدھ کو دارالحکومت تہران کے 24,000 شہداء کی یا د میں قومی کانگریس کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل جنرل حسین سلامی کہنا تھا کہ ان دنوں ہمیں امریکی حکام کی طرف سے کچھ دھمکیاں سننے کو ملی ہیں، لیکن ہم ان سے کہتے ہیں کہ ہمیں دوبارہ آزمانے کی کوشش نہ کرو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جنگ کے خواہاں نہیں ہیں، لیکن ہم جنگ سے ڈرتے بھی نہیں ہیں اور ہماری پوری قوم اس بارے میں متحدہ ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شمشیر جھاد ہماری عزت کی ضامن ہے، ہم جنگ پسند نہیں ، لیکن ہم اپنی عزت و سربلندی کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ