ارنا کے نامہ نگار کے مطابق، یہ اجلاس 2024 کے آغاز سے 5 نئے اراکین کی شمولیت کے بعد برکس گروپ کا پہلا 3 روزہ اجلاس ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران، سعودی عرب متحدہ عرب امارات، مصر اور ایتھوپیا کے نمائندے باقائدہ رکنیت کے بعد شرکت کررہے ہیں جبکہ پرانے اراکین میں برازیل، روس، ہندوستان، چین، اور جنوبی افریقہ (برکس) شامل ہیں۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کا آغاز 10ممالک کے نائب وزرائے خارجہ کی یادگاری تصویر سے ہوا۔
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اس اجلاس کے افتتاحی مقرر ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ کے اقتصادی سفارت کاری کے نائب وزیر مہدی صفری سمیت دیگر 9 برکس ممالک کے نمائندے اپنے خیالات اور تجاویز پیش کریں گے۔
منگل کو ہونے والے اجلاس کے تسلسل میں روس کے بعض وزراء اور اقتصادی ارکان برکس ممالک کے نمائندوں کو اس گروپ کی پیش رفت اور تعاون سے متعلق اپنی تجاویز پیش کریں گے۔
توانائی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں برکس کے رکن ممالک کا تعاون اس میٹنگ کے پہلے دن زیر بحث دیگر موضوعات میں شامل ہے۔
برکس کے اجلاس کا دوسرا دن بدھ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی تقریر کے ساتھ شروع ہوگا۔
آپ کا تبصرہ