رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی پیداوار کی نمائش کا معائنہ کیا

تہران/ ارنا- رہبر انقلاب اسلامی نے اب سے کچھ دیر قبل، تہران میں واقع حسینیہ امام خمینی (رح) میں منعقد ہونے والی "ایرانی پیداوار" کی نمائش کا معائنہ کیا۔

اس نمائش میں 40 اسٹالز پر مشتمل ایران کی صنعتی کمپنیوں کے نمائندوں بالخصوص نالج بیسڈ اور ڈاؤن اسٹریم پروڈکشن کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔

 رہبر انقلاب اسلامی نے کان کنی اور معدنی صنعت کے شعبے میں سرگرم ایک ایسی کمپنی کے اسٹال کا بھی معائنہ کیا جس نے پہلی بار 60 ٹن کی کان کنی کی مشینیں بنائی ہیں۔

رہبر انقلاب اسلامی نے ایک اور نالج بیسڈ کمپنی کا بھی معائنہ کیا جو کہ گاڑیوں کے الیکٹرک اور ماحولیات دوست انجن کی پیداوار میں مصروف ہے۔

اس خبر کی مزید تفصیلات کچھ دیر میں پیش کی جائیں گی۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .