27 جنوری، 2024، 9:50 AM
Journalist ID: 5485
News ID: 85366491
T T
0 Persons

لیبلز

صیہونی حکومت کے جاسوسی مراکز پر حزب اللہ کا میزائل حملہ

تہران (ارنا) لبنان کی حزب اللہ نے جمعے کی رات مقبوضہ فلسطین کے شمال میں واقع الجلیل میں صیہونی حکومت کے جاسوسی مراکز کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المنار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ مقبوضہ فلسطین کے شمال میں الجلیل نامی علاقے میں واقع زرعیت بیرکوں میں صیہونی حکومت کے جدید سیکورٹی جاسوسی نظام کو برکان میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق یہ میزائل حملہ کامیاب رہا اور ہدف کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب لبنان کے شہری دفاع کی تنظیم نے بتایا کہ اس ملک کے جنوب میں واقع بیت لیف قصبے میں صیہونی حکومت کی بمباری میں 4 افراد شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنان کی حزب اللہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے بھیانک جرائم اور اس شہر میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کے خون بہانے کے بعد مقبوضہ علاقوں کے شمال میں صیہونی حکومت کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنارہی ہے جو ان علاقوں میں رہنے والے صہیونیوں کے خوف کا باعث بنا ہے اور اب تک دسیوں ہزار صہیونی مزاحمتی حملوں کے خوف سے لبنان کے سرحدی شہروں سے نکل چکے ہیں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .